ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ڈی جی ونجارانے پہنایا سردار پٹیل کی مورتی کو پستول کی مالا ، کھڑاہوا تنازع

ڈی جی ونجارانے پہنایا سردار پٹیل کی مورتی کو پستول کی مالا ، کھڑاہوا تنازع

Mon, 20 Jun 2016 01:04:12  SO Admin   S.O. News Service

سورت 19جون (ایس او نیوز؍آئی ا ین ایس انڈیا)۔ گجرات کے سورت میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کی مورتی پر پستول کی مالا چڑھانے کے معاملے میں سابق آئی پی ایس آفسر ڈی جی ونجارا نے نیا تنازعہ کھڑا کر دیا ہے۔ڈی جی ونجارا عشرت جہاں مبینہ فرضی انکائونٹرکیس میں جیل کی ہوا کھا چکے ہیں۔ ونجارا نے سورت میں ایک ریلی کے افتتاح کے دوران سردار ولبھ بھائی پٹیل کی مورتی پر پستول کی مالا چڑھائی ہے۔دراصل ڈی جی ونجاراسورت ریلوے اسٹیشن سے تقریب کی ریلی کا افتتاح کرنے پہنچے تھے،اب سوال کھڑا ہو رہا ہے کہ ڈی جی ونجارا نے سردار پٹیل کی مورتی پر جعلی پستول کو حقیقی شکل میں پیش کر تے دکھا کر لوگوں کو کیا پیغام دینے کی کوشش کی ہے۔عشرت جہاں معاملے میں گم ہوئی فائلوں کو لے کر ونجارا نے کہا کہ وہ جلد ہی اس معاملے میں کچھ انکشافات کریں گے۔ونجارا نے کہا کہ گجرات پولیس نے اصلی انکائونٹر کئے تھے،انہیں غداروں نے پھنسایاتھا۔

 


Share: